7 ستمبر 2013 - 19:30
افغانستان کے صدارتی انتخابات

افغانستان کےصدر حامد کرزئي نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات وقت پر منعقد ہونے چاہیں۔

ابنا: صدر کرزئي کے دفتر میں پریس سینٹر نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ صدر کرزئي نے شوراے اتفاق اور سعادت ملی پارٹی کے ارکان سے ملاقات میں صدارتی انتخابات کے وقت پر منعقد ہونے پر تاکید کی ۔انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات نہایت ضروری ہیں اور انتخابات کا عدم انعقاد ملک کے حق میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت آئندہ برس کے صدارتی انتخابات میں مداخلت نہیں کرے گي۔قابل ذکرہے کہ افغانستان کی پارلیمنٹ کے بعض اراکین اور قبائيلی عمائدین صدارتی انتخابات کو موخر کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ ملک کےبحرانی حالات کے پیش نظر صدارتی انتخابات دوہزار اٹھارہ میں کرائے جائيں۔ افغانستان میں اپریل دوہزار چودہ میں صدارتی انتخابات ہونے چاہیں۔......./169